کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ریاض پنجابی کی اہلیہ ان کے انتقال کے محض چالیس روز بعد فوت ہوئی ۔ کووڈ مثبت ہونے کے بعدڈاکٹر ترنم ریاض دلی کے ایمز ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔افسانہ نگار ڈاکٹر ترنم ریاض کے انتقال پر مختلف انجمنوں خاص کر ادبی حلقوں نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت ظاہر کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی کی اہلیہ اورمعروف اردو افسانہ نگار ڈاکٹر ترنم ریاض جمعرات کو دہلی میں انتقال کر گئیں۔ ترنم مرحوم پروفیسر ریاض پنجابی کے انتقال کے چالیس روز بعد اُسی ہسپتال میں انتقال کرگئیں جہاں ان کے شوہر نے گزشتہ ماہ آخری سانس لی ۔ذرائع کے مطابق ترنم آج صبح نئی دہلی کے ایک اسپتال میں چل بسی۔ترنم چند روز قبل کورونا مثبت ظاہر ہونے کے بعد سے وینٹی لیٹر پرتھی۔ سرینگر میں جنم لینے والی ترنم اردو کی معروف افسانہ نگار تھی اور آل انڈیا ریڈیو سے بھی وابستہ رہی ہیں۔انہیں 2014میں سارک لٹریچر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہوں نے اردو میں ماسٹرس کے بعد دانشگاہ کشمیر سے ایجو کیشن مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔مرحومہ نے کم و بیش دو درجن کتابیں تحریر کی ہیں۔ مرحومہ کے انتقال پر مختلف حلقوں نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوارکنبہ کےساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے ۔
134