بڈگام کے مضافاتی علاقہ میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے پاداش میں انتظامیہ نے دو اسکولوں کو سر بمہر کر دیا ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے چیوڈارہ علاقے میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے پاداش میں انتظامیہ نے دو نجی اسکولوں کو سر بمہر کر دیا ہے ۔ نمائندے کے مطابق انتظامیہ کو لوگوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ چیوڈارہ میں دو پرائمری اسکول کمیونٹی کلاس چلا رہے ہیں جو کہ سراسر کووڈ-19 رہنما اصولوں کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔جس کے بعد ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے چیوڈارہ کا اچانک دورہ کیا اور دو نجی پرائمری اسکولوں (ال ہدا اور ال اسر) کو کمیونٹی کلاسیز چلاتے ہوئے عین وقت پر دیکھا جس کے بعد انتظامیہ نے ان دونوں اسکولوں کو سر بہ مہر کیا۔انتظامیہ کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیوڈارہ بیروہ میں دو نجی پرائمری اسکول باضابطہ طور پر کمیونٹی کلاس چلا رہے تھے۔جس کی ہمیں شکایات موصول ہوئی اور ہم نے بر وقت کارروائی انجام دیتے ہوئے وہاں کا دورہ کیا اور ان کو کوو¿ڈ-19 ایس او پیز پر عمل نہیں کرنے کا مرتکب پایا اور جس کے بعد ان دونوں اسکولوں کو سر بہ مہر کیا گیا ۔
130