139

کورونا وائرس سے مزید 67 افراد لقمہ اجل، 4 ہزار 169افرادکے ٹیسٹ مثبت

جموں وکشمیر میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے اور جمعرات کو اس بیماری میں ملوث مزید 4169افرادکے کیس مثبت آئے ہیں۔ان میں سے 2651کا تعلق کشمیر وادی جبکہ 1518کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران اس بیماری کی وجہ سے مزید 67افراد لقہ اجل بنے ہیں جن میں سے 41کا تعلق صوبہ جموں سے جبکہ 26کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔یونین ٹریٹری میں اب تک مجموعی طور اس بیماری میں2لاکھ 60ہزار 57افراد ملوث ہوئے ہیں جن میں سے 2لاکھ 6ہزار 81شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت کئے گئے ہیں۔ایس این ایس کو بھیجے گئے سرکاری میڈیا بلیٹن کے مطابق یونین ٹریٹری میں فی الوقت 50ہزار 554معاملات سرگرم ہیں۔آج 4042افراد روبہ صحت ہوکر گھروں کو رخصت کئے گئے۔میڈیا بلیٹن کے مطابق آج جن 67افرادکی اس بیماری سے موت واقع ہوئی ہے ان میں 17میڈیکل کالج جموں میں فوت ہوئے جبکہ 7کی موت میڈیکل کالج راجوری میں واقع ہوئی۔جی ایم سی کٹھوعہ میں ایک ،گاندھی نگر اسپتال میںایک ،جی ایم سی ڈوڈہ میں 2،ضلع اسپتال ادھمپور میں 2،کٹرہ کے ماتا ویشنو دیوی اسپتال میں ایک،سی ایچ سی مینڈھر میں ایک،سی ایچ سی بھدرواہ میں ایک جبکہ 7اپنے گھروں میں لقمہ اجل بنے۔ادھر سکمز صورہ میں آج 2بیمار اس مرض سے وفات پاگئے۔اس کے علاوہ جے وی سی بمنہ میں3،صدر اسپتال سرینگر میں 4،ضلع اسپتال پلوامہ میں 3،ضلع اسپتال کولگام میں 2،سب ضلع اسپتال کپوارہ میں2،جی ایم سی اننت ناگ میں 2،لل دید اسپتال میں ایک ،جی ایم سی بارہ مولہ میں2،سی ڈی اسپتال سرینگر میں 2،سی ایچ سی پیٹھ کوٹ میں ایک اور جواہر لعل نہرو میموریل اسپتال سرینگر میں زیر علاج ایک کی موت واقع ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں