109

کورونا سے متاثرہ شخص نے اہلیہ اور بیٹیوں سمیت خودکشی کرلی

کرناٹک میں چامراج نگر ضلع کے مکاناہلی گاوں میں کورونا وائرس ( کورونا-19) سے متاثرہ شخص نے اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی۔ پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت مہادیوسوامی، اس کی اہلیہ منگلما اور دو لڑکیوں گیتا اور شروتی کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مہا دیواسوامی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہوم آئیسولیشن میں تھا۔ اسے ڈرتھا کہ یہ انفکشن ان کے کنبہ کے افراد میں بھی پھیل سکتا ہے اور اس کے علاوہ مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اس نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں