250

بھارت حج 2021کےلئے پوری طرح سے تیار ہیں, سعودی عرب سے گرین سگنل ملنے کے بعد رجسٹریشن شروع ہوگی / نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور تمام ریاستی حج کمیٹیاں حج 2021 کے لئے پوری طرح تیار ہیںاور ہم سعودی عرب کی جانب سے گرین سکنگل کا انتظار کررہے ہیں جونہی بھارتی عازمین کو اجازت دی جائے گی رجسٹریشن کا کام شروع کیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا اور تمام ریاستی حج کمیٹیاں حج 2021 کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ہم سعودی عرب کے فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ہے۔ نقوی نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 بحران کی وجہ سے دوسرے ممالک سے لوگ رواں سال حج 2021 میں شریک نہیں ہو رہے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں سعودی حکومت کے ساتھ ہیں اور ہم ہر فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں ، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ سعودی جو بھی فیصلہ لے گا۔ ہم اس کو قبول کریں گے۔مختار عباس نقوی نے بتایا کہ”ہم نے کووکسن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او سے اجازت طلب کی ہے اور حج کمیٹی نے بھی اس پورے معاملے پر سعودی حکومت سے تبادلہ خیال کررہی ہے۔نقوی نے بتایا کہ سعودی عرب نے کتنے لوگوں کو یہ ویکسین لگائی ہے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کو کہا ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا انہیں یہ معلومات فراہم کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نقوی نے کہا کہ ویکسین کا سب سے بڑا پروگرام جاری ہے اور اس میں ہر فرد اپنا تعاون فراہم کررہاہے ، کچھ لوگ ویکسینوں پر افواہیں اور خدشات پھیلا رہے ہیں۔ سینٹرل حج کمیٹی اور مولانا آزاد کونسل ویکسی نیشن سے متعلق مہم کا آغاز کرے گی اورجس کا نام ‘جان ہے تو جہاں رکھاگیاہے۔اس مہم سے کوڈ 19 کو ویکسی نیشن کے متعلق شعور بیداری کی جائیگی۔ مختار عباس نقوی نے تمام وقف بورڈز ، حج کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔مختار عباسی نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں آج شام تک 250 ملین افراد کو ویکسین دی جائیگی جو دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت ملک میں عازمین حج کو مفت ویکسین فراہم کرے گی۔یادر ہے کہ اس پہلے مختار عباس نقوی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے جائزہ اجلاس میں شرکت کی جس میں موجودہ صورتحال اور سعودی حکومت کی ہدایات پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں