336

ایک سو 42 ملکوں کے نمائندوں کی ورچوئل عالمی کانفرنس سے وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب

ایک سو 42 ملکوں کے نمائندوں کی ورچوئل عالمی کانفرنس میں دنیا کے سامنے بھارت میں ہی تیار کیا گیا پلیٹ فارم پیش کیا گیا۔اِس عالمی اجلاس کا انعقاد دنیا کیلئے ایک ڈیجیٹل پبلک گڈ کے طور پرکوون پلیٹ فارم کی توسیع کرنے کے مقصد سے صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، وزارتِ خارجہ اور قومی صحت اتھارٹی کے ذریعے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا جس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کوون عالمی اجلاس سے خطاب کیا۔ایس این ایس مانیٹرنگ کے مطابق پوری دنیا کو ایک کنبہ تصور کرنے کے بھارت کے فلسفے کی مناسبت سے وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ کوون کو کھلا وسیلہ بنانے کیلئے تیار کیا جارہا ہے اورملکوں کیلئے دستیاب کرایا جارہا ہے، تاکہ کووڈ۔19پر قابو پایا جاسکے۔ اپنی مہارت، تجربات اور وسائل،عالمی برادری کو دستیاب کرانے کے بھارت کے عہد کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عالمی طور طریقوں سے کچھ سیکھنے کی بھارت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکہ کاری کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھارت نے اپنی ٹیکہ کاری حکمت عملی تیار کرتے وقت پوریطرح ڈیجیٹل رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل نظام اختیار کرنے سے ٹیکوں کےاستعمال پر نظر رکھنے اور ان کے ضائع ہونے کو کم سے کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں