385

سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کو حیدر پورہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا

وادی میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ پر پابندی

سرینگر ، 02 ستمبر: سینئر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کو جمعرات کی صبح ضلع سری نگر کے علاقے حیدر پورہ کے مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ گیلانی کی تدفین حیدر پورہ قبرستان میں اس کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی موجودگی میں جمعرات کی صبح 4:45 تک مکمل کی گئی۔92 سالہ بزرگ علیحدگی پسند رہنما بدھ وارکو تقریباً رات کے ساڑھے دس بجے حیدر پورہ رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ اس دوران وادی بھر میں سخت بندشیں عائد کی گئی، حیدر پورہ جانے کے سبھی راستے خاردار تاروں سے مکمل طور پر سیل کئے گئے اور کسی کو بھی گیلانی کی رہائش گاہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور صرف گیلا نی کے چند رشتہ داروں اور مقامی پڑوسیوں کو ہی جنازے میں شرکت کی اجازت دی گئی۔ دریں اثناءکشمیر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ پر مکمل پابندی لگائی گئی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں