22 فروری / سرینگر سماچار/ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی اینڈ آئی) نے منگل کے روز اپنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا جس میں 21 امیدواروں نے کامیابی حاصل کرکے ایک نئی تاریح رقم کی ۔
سرینگر سماچار نمائندے کے مطابق 21فروری 2023 کو یہاں سرینگر کے گورنمنٹ آرٹس ایمپوریم میں ’کے سی سی اینڈ آئی‘ کا الیکشن منعقد ہوا ۔ 42 امیدواروں نے اس الیکشن میں اپنی قسمت آزمائی جن میں سے ہوپ۔ 21 (HOPE – 21) کے تمام 21 امیدوار وں نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
سب سے زیادہ ووٹ عاقب چایا نے حاصل کئے جس کے حق میں 453 ووٹ پڑے جبکہ ڈاکٹر عمر نذیر تبت بقال نے 444 ووٹ حاصل کیے۔
منتخب ہونے والے امیدواروں میں جاوید احمد ٹینگا، سہیل جان، فیض بخشی، عاشق حسین شنگلو، ڈاکٹر نزیر تبت بقال، عامر منظور، عاقب چایا، محمد ابراہیم شاہ، فیاض احمد پنجابی، مظفر ماجد جان، اشفاق احمد زہگیر، زبیر مہاجن، جگموہن سنگھ رینہ، فیروز احمد بساطی، محمد لطیف بٹ، ظہور عالمگیر، شوکت خان، ڈاکٹر توصیف احمد، الطاف احمد ترمبو، فاروق کٹھو، غلام نبی بٹ شامل ہیں۔
دریں اثنا آج چیمبرکے سرینگر دفتر پر منتخب امیدواروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جاوید احمد ٹینگا کو چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب کیا گیا، جبگہ دیگر ممبران میں سے ڈاکٹر عمر نزیر سینئر نائب صدر، عاشق حسین شگلو نائب صدر، فیاض احمد پنجابی جونیئر نائب صدر، فیض بخشی جنرل سیکریٹری، اور زبیر مہاجن کو خزانچی کے عہدے پر فائض کیا گیا۔