110

ہندوستان میں کورونا کی شدت میں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.65 لاکھ نئے کیسز درج

ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ماند پڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور لگاتار دوسرے دن کیسز نے کیسز کی تعداد پونے دو لاکھ سے کم درج کی گئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد بھی چار ہزار سے کم درج کی جانے لگی ہے۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ماند پڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور لگاتار دوسرے دن کیسز نے کیسز کی تعداد پونے دو لاکھ سے کم درج کی گئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد بھی چار ہزار سے کم درج کی جانے لگی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1.65 لاکھ نئے معاملہ درج کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران 3500 سے کم اموات درج کی گئیں۔خیال رہے کہ مہاراشٹر، دہلی، اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، قومی راجدھانی دہلی سمیت کئی شہروں میں لاک ڈاﺅن سے ان لاک کی تیاری چل رہی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ہندوستان میں گزشتہ روز کورونا کے ایک لاکھ 65 ہزار 553 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 3460 افراد نے دم توڑ دیا جبکہ 2 لاکھ 76 ہزار 309 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہفتہ کے روز ملک بھر میں 173970 نئے کیسز درج کئے گئے تھے، جبکہ 3617 مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 22 لاکھ سے کم رہ گئی ہے۔ جو کہ انفیکشن کی مجموعی تعداد کا 8 فیصد ہے۔ جبکہ کورونا سے شفایاب ہونے کی قومی شرح تقریباً 91 فیصد اور شرح اموات محض 1.16 فیصد ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے معاملوں کی مجموعی تعداد 27894800 ہو گئی ہے، جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 25454320 پہنچ چکی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر 325972 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں