174

مخاصمت نہیں،آﺅ دوستی کریں،چین کی بھارت کو نئی پیشکش

چینی ہائی کمشنر کا آن لائن سمینارسے خطاب،کہا ملک کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے


مخاصمت نہیں ،آﺅ دوستی کریں،چین کی بھارت کو نئی پیش کش۔ چین نے مشرقی لداخ میں پائی جارہی کشیدگی کے بیچ بھارت کو دوستی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعات کوتعاون، دوستی اور مشاورت کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت اجاگر کی ہے۔ایس این ایس کے مطابق بھارت میں چین کے ہائی کمشنرسن وی ژانگ نے نئی دلی سے انڈین یوتھ لیڈرس کے ساتھ ایک آن لائن سیمنار میں ہند چین سرحدی تنازعات پربولتے ہوئے کہا کہ سرحدی تنازعے ایک تاریخی ورثہ ہیں جو باہمی تعلقات میں ایک بہتر جگہ پر رکھے جانے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملکوں کے درمیان اختلافات ایک عمومی معاملہ ہے اور سرحدی اختلافات تو تاریخ کا ورثہ ہوتا ہے لیکن سن وی ژانگ نے کہا کہ چین باہمی دوستی میں یقین رکھتا ہے اور بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی پالیسی دوستی اور اچھے تعلقات پر مبنی ہے اور ہم ہر مسئلے کو بات چیت اور مشاورت کے ساتھ حل کرنے کے حق میں ہیں ۔تاہم انہوں نے اس بات کو بھی واضح کر دیا ہے کہ بیجنگ اپنی ملکی سالمیت، خودمختاری اور ترقی سے متعلق مفادات کو مقدم سمجھتا ہے جن پر کسی بھی طرح سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ مسٹر ژانگ کا مزید کہنا تھا کہ چین اور بھارت کو ایک دوسری کی عزت کرنی چاہئے، مساویانہ برتاﺅ کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے مسائل کو حل کرنا چاہئے اور پھر ان تنازعات کا ایک ایسا حل نکالنا چاہئے جو دونوں ملکوں کے لئے قابل قبول ہو۔ سن زوژنگ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان رسہ کشی مبینہ طور پھرسے سر ابھارنے لگی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق چین نے گذشتہ ہفتہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک اپنے حدود میں فضائیہ کی مشقین کی ہیں جن میں21سے22جنگی لڑکا طیاروں نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں