219

ڈاکٹر عزیز حاجنی(مرحوم)۔۔۔بہترین منتظم’ قدآور قلم کار

تحریر۔۔ گلفام بارجی۔
ہارون سرینگر۔

وادی کشمیر جسے ریش و?ر کے نام سے بھی جاناجاتاہے نے صدیوں سے ہمیں کئی ایسی شخصیات سے نوازا جن شخصیات کی بدولت کشمیری زبان وادب کو ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اپنی ایک الگ نہ مٹنے والی پہچان ملی اور اس نہ مٹنے والی پہچان کی بدولت کشمیری زبان وادب آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اس پہچان کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنے وطن عزیز یعنی وادی گلپوش کے ان چمکتے ستاروں جن چمکتے ستاروں کی اپنی زندگی کی روشنی تو بج چکی ہے لیکن کشمیری زبان وادب کو تاقیامت روشن کیا۔آج بھی اس ریش و?ر میں کئی ابھرتے نوجوان لڑکے لڑکیاں دونوں کشمیری زبان وادب کی ترویج کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں اور ان روشن ستاروں کے روشنی کی حفاظت کو اپنا فرض اولین سمجھتے اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ الل? تعالٰی ان کے شوق اور زوق میں برکت عطا فرمائے۔ وادی گلپوش کے ان روشن ستاروں کے نام گننے میں وقت لگ جائے گا لیکن ایک روشن ستارے کا نام یہاں پر میں ضرور لینا چاہوں گا۔ 7 مارچ1957 کو بانڈی پورہ کے حاجن علاقے کے پرے خاندان میں کشمیری زبان وادب کی آبیاری کیلئے ایک امید جاگی۔ایک خوش بخت اور عظیم ماں کی کوکھ سیایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام ماں باپ نے عبدلعزیز پرے رکھا۔جب یہ بچہ بچپن سے گزر کر آہستہ آہستہ جوانی کی دہلیز پر پہنچا اور تعلیم وتربیت حاصل کرنے کیلئے پہلے اسکول پھر کالج اور بعد میں یونیورسٹی جاپہنچا۔ اگرچہ ڈاکٹر حاجنی کو کشمیری زبان وادب کے ساتھ بچپن سے ہی لگاو تھا اور بچپن سے ہی کشمیری زبان وادب کو خدمت کرنے کے لئے قلم کاسہارا لیا اور یہ قلم کشمیری زبان وادب کی آخری دم تک خدمت کرتا رہا۔ عبدلعزیز پرے نے آہستہ آہستہ عزیز حاجنی کے نام سے ادبی دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور ادبی دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنالیا۔ چونکہ بانڈی پورہ کا حاجن علاقہ ادبی لحاظ سے ذرخیز مانا جاتا ہیاور ڈاکٹرعزیز حاجنی کاتعلق بھی ادبی لحاظ سے ذرخیز اسی حاجن علاقے سے تھا۔ ڈاکٹر عزیز حاجنی علمی اور ادبی حلقوں میں کئی عہدوں پر فائز رہے جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمیک کشمیر ڈویڑن کا عہدہ بھی شامل ہے۔ ریسرچ آفیسر اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن سرینگر۔ او۔ ایس ڈی کلچرل ایجوکیشن محکمہ تعلیم حکومت جموں و کشمیر۔ کوآرڈینیٹر شیخ العالم ‘رح’ چئیر سنٹر فار شیخ العالم’رح’ اسٹڈیز کشمیر یونیورسٹی۔ سال 2011 اور 2014 میں ان کی قابلیت اور ایمانداری کی بنیاد پر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے سیکرٹری کے عہدے کے لئے اعلیٰ سطحی سرچ کمیٹی نے دو بار عزیز حاجنی کو کلچرل اکیڈمی کا سیکرٹری منتخب کیا۔ ڈاکٹر عزیز حاجنی مرحوم کشمیر یونیورسٹی سے کشمیری زبان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ تھے۔ڈاکٹر عزیز حاجنی مرحوم کئی کشمیری زبان کے کتابوں کے مصنف بھی رہ چکے ہیں اور ساتھ ساتھ میں ڈاکٹر حاجنی کئی انگریزی کتابوں کا ترجمہ بھی کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز حاجنی مرحوم ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ سال 2013 میں نئی دہلی سے بہترین کشمیری ترجمہ کار منتخب ہوئے جس کے لئے انہیں اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹر عزیز حاجنی مرحوم 1997 سے2002 تک ساہتیہ اکیڈیمی کے کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے رکن بھی رہے جبکہ ڈاکٹر حاجنی مرحوم سال 2008 سے سال 2012 تک ساہتیہ اکیڈیمی کے ایکزیکیٹو بورڈ کے رکن بھی رہے۔ اس کے علاوہ حاجنی مرحوم سال 1998 سے جون 2008 کے درمیان اپنی قابلیت اور ذہانت سے تین بار ادبی مرکز کمراز کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے اور اس دوران سال 1998 سے سال 2000 تک کشمیر تھیٹر ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اس طرح ڈاکٹر عزیز حاجنی مرحوم بہترین منتظم اور قدآور قلم کار ثابت ہونے۔ ڈاکٹر عزیز حاجنی مرحوم نے کینیڈا۔ امریکہ۔ متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر کے دیگر سیمناروں۔ سیمپوزیموں اور کانفرنسوں میں شرکت کی۔ڈاکٹر عزیز حاجنی مرحوم ایک معروف ڈرامہ نویس۔ ترجمہ کار۔ ادیب۔ ماہر تعلیم۔نقاد اور کشمیری زبان کے ایک معروف شاعر بھی مانے جاتے ہیں۔بالآخر صرف 64 برس کی عمر میں ڈاکٹر عزیز حاجنی 11 اور 12 ستمبر2021 کی درمیانی شب کو اپنے اہل و عیال۔دوست احباب۔ رفقاء￿ اور اپنے بیشمار چاہنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھوڑکر چلے گئے۔ الل? تعالٰی ڈاکٹر عزیز حاجنی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ آمین ثمہ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں